اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گرل فرینڈ کا روپ دھار کر امتحان دینے جانے والا لڑکا پکڑا گیا

بھارتی پنجاب کے شہر فریڈ کوٹ کے ایک امتحانی مرکز میں نوجوانوں کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کا روپ دھار کر امتحان دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

یہ واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا جس میں انگریز سنگھ نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور جیسا لباس اور انداز اپنا کر امتحان دینے پہنچا، انگریز سنگھ اس بات سے یقیناََ لاعلم تھا کہ وہ پکڑا جائے گا کیونکہ اس نے اپنی جانب سے پوری تیاری کر رکھی تھی لیکن امتحانی مرکز پر عملے نے اسے پکڑ لیا اور پولیس میں فوری شکایت درج کرائی۔

urdu breaking news

پولیس کے مطابق انگریز سنگھ نے اپنی کوشش کی کہ یقین کرلیا جائے کہ وہی پرمجیت ہے، اس نے فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کرنا چاہا لیکن ناکام رہا۔

شاید وہ پولیس کو دھوکا دینے میں کامیاب بھی ہو جاتا لیکن بائیومیٹرک سسٹم سے مار کھا گیا، اس کی انگلیوں کے نشانات بائیومیٹرک ڈیوائس پر حقیقی امیدوار سے میچ نہیں کیے، انگریز کو حراست میں لے کر اس سمیت مجیت کور کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔