اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کر دی

عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کر دی اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فواد حسن فواد کیلئے کام کر رہے ہیں۔

latest urdu news

رؤف حسن سازشی ہیں، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں، شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں وکلا کی ٹیم سے نکالا گیا اور پھر انتخابی مہم چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

لیکن شام میں شیر افضل مروت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سندھ میں انتخابی مہم جاری رکھیں گے، انہوں نے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں ورکرز کنونشن میں خطاب بھی کیا تھا، اب شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔