اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر پی ٹی آئی کا اعتماد – گل بخشالوی

پی ٹی آئی نے ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے کر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے درخواست واپس لیتے ہوئے چیف جسٹس سے کہا، آپ کے 13 جنوری کے فیصلے سے ہماری 230 سے زائد نشستیں ہم سے چھن گئیں، ہم آپ کی عدالت میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے آئے تھے لیکن 13 جنوری کی رات کوایسا فیصلہ سنایا گیا جس سے پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا۔

ہم آپ سے کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی اس لئے ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے رہے ہیں۔ ہم جمہوریت کی بقا کے لیے عوام کی عدالت میں جانا پسند کریں گے۔‘ہم آپ کی عدالت میں یہ کیس نہیں لڑنا چاہتے۔‘

latest urdu news

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’ہمارا فیصلہ ماننا ہے مانیں، نہیں ماننا تو آپ کی مرضی۔‘

جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ نے پی ٹی آئی کی ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ ہی چھین لی، ایک جماعت کو پارلیمان سے باہر کر کے پابندی لگائی جا رہی ہے، سردار لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا کہ ہم نے جس جماعت سے انتخابی اتحاد کیا اس کے سربراہ کو اٹھا لیا گیا اور اس سے پریس کانفرنس کروائی گئی۔ آپ کے فیصلے نے پاکستان کی سب سے بڑی قومی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو پارلیمانی سیاست سے نکال دیا ہے۔ آپ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے لوگ آزاد انتخابات لڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں.

سردار لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا ’پی ٹی آئی کے امیدواران کو مضحکہ خیز انتخابی نشان دئے گئے ۔ آپ کے پاس آئین کے آرٹیکل 187 کے تحت اختیار ہیں، آپ احکامات دے سکتے ہیں۔ لیکن آپ کی عدالت میں ہم یہ کیس نہیں لڑنا چاہتے۔‘

 

گل بخشالوی

چیف ایڈیٹر کھاریاں گزٹ