اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مخالفین جو بھگت رہےہیں، انہیں میں کوئی بدعا نہیں دینا چاہتی، مریم نواز

مانسہرہ، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو یہ بھگت رہے ہیں، انہیں میں کوئی بدعا نہیں دینا چاہتی۔

مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے بنے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اس انسان نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، جو 10 سال کے پی کے میں حکومت کرکے گئے تو وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کیلئے بنائی ہو۔

latest urdu news

نواز شریف کے بدترین مخالف صرف سیاسی مخالف نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، کیا یہ خیبر پختونخواہ کا کلچر ہے آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں بدعا نہیں دینا چاہتی، لیکن اعمال انسان کو بہت دور تک چھوڑ کر آتے ہیں، ساری زندگی قبر تک پیچھا کرتے ہیں، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔