اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محسن نقوی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر

محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے، نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔

latest urdu news

خیال رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، ذکا اشرف نے بطور چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔