اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سیکیورٹی خدشات، اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے کئی تعلیمی ادارے سیکیورٹی کے پیش نظر آج دوسرے روز بھی بند ہیں، گزشتہ روز وفاقی دار الحکومت کے کئی جامعات اور کالجز سمیت بہت سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے، اس کے علاوہ وفاقی دارلحکومت اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند نہیں ہیں، جہاں کوئی خطرہ ہوگا تو بچوں اور شہریوں کی حفاظت کی خاطر ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔