اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران فرار، پناہ دینے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہور، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاہور کے علاقے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا، حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شور مچا دیا۔

پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

latest urdu news

واضح رہے کہ حماد اظہر کیخلاف دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں عدالت سے اشتہاری دلوایا جا چکا ہے۔