اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا میں اکیڈمی قائم کردی

قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی۔

اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصداکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے، اسکے علاوہ آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گے۔

latest urdu news

قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالر شپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے، فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔

واضح رہے کہ فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ مکمل ہونے پر آسٹریلیا آگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی اکیڈمی کے سلسلے میں قیام کیا۔