اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 65 یوکرینی جنگی قیدی ہلاک

یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روس ایلیوشین فوجی طیارہ گر کرتباہ ہو گیا، جسکے نتیجے میں 65 یوکرینی قیدی ہلاک ہو گئے۔

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سرحدی علاقے بلگورود میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع نے بلگورود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 74 افراد سوار تھے۔

latest urdu news

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ طیارے میں سوار یوکرینی جنگی قیدیوں کو تبادلے کیلئے بلگورود لے جایا جارہا تھا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، روسی حکام کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔