اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جیل میں مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند کیا گیا، حلیم عادل شیخ

کراچی، صدر پی ٹی آئی سندھ نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند کیا گیا ہے، رہنما تحریک انصاف کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

قانون کے مطابق جیل میں جو سہولتیں فراہم کرنی چاہیے وہ نہیں دی جارہی ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم سب ضمیر کے قیدی ہیں، ہمارا لیڈر بھی سزا بھگت رہا ہے، ہمیں بھی اسکا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج پریس کانفرنس کر دوں اپنے ضمیر کا سودا کرلوں تو کل رہا ہوجاؤں گا، جن لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا وہ آرام سے بیٹھے ہیں۔

latest urdu news

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے، آخر کب تک ہمیں بے گناہ بند رکھیں گے؟ فروری کے بعد بالآخر ہمیں جیلوں سے رہا کرنا پڑے گا۔

ملک کے قانون، نظام اور اداروں کا احترام کرتے ہیں اور انکے ساتھ کھڑے ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کرلیں۔