اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کو منافقوں نے گھیر لیا ہے، علی زیدی

کراچی، عمران خان کے سابق قریبی ساتھی علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو منافقوں نے گھیرلیا ہے۔

ایکس اکاؤنٹ پر علی حیدر زیدی کا عمران خان کے بارے میں کہنا تھا عمران خان کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا، منافقوں کے اس ٹولے نے تین چیزیں کیں، منافقین نے ہر اس شخص کو خان سے دور کر دیا جو تصویر کے دوسرے رخ دیکھ خان سے اختلاف رائے کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتا۔

latest urdu news

یہ لوگ گینگ بنا کر ایسے مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر خان صاحب کو گمراہ کرتے رہے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ یہ منافقوں کا ٹولہ ہے ان سب کو پروموٹ کرتا جو خان صاحب کے سامنے صرف ”جی سر“ بولتے جو بھی جانے انجانے میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا اسکو پروموٹ کیا جاتا، میں 24 سال کی کوشش کے بعد تماشہ دیکھ رہا ہوں لیکن اس دوران ایک کے بعد ایک یہ سب خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔