اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کاکیس :صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ صنم جاوید کو 6 ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے، سالک حسین

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کوجلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔

انسداد دہشتگرد عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی، واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔