اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کراچی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ،131 افراد گرفتار

کراچی، 3 تلوار چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس میں جھڑپ کا مقدمہ صوبائی قیادت سمیت 131 افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فریئر تھانے میں مقدمے میں انسداد دہشتگردی ،ہنگامہ آرائی ، بلوہ،اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، مقدمات کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دو روز سے پرتشدد احتجاج کیلئے تیار کیا جارہا تھا ، انکے پاس ریلی یا جلسے کا اجازت نامہ نہیں تھا ۔تین تلوار چوک پر ٹریفک کو روکا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر پی ٹی آئی کا اعتماد – گل بخشالوی

کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ، کاروبار بند کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کے دوران 15 افراد گرفتار ہوئے جبکہ نائن ایم ایم کے 4 خول ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (28 جنوری کو ) پی ٹی آئی نے کراچی کےعلاقے تین تلوار پر ریلی نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنا دی۔