اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج چلا گیا، کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا، نواز شریف

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بے قصور تھا ، مجھے سزائیں دینے والے جج ایک ایک کر کےرخصت ہوگئے۔

لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آپ بھی جانتے ہیں نواز شریف بے قصور تھا، سزائیں دینے والے ایک ایک کر کے رخصت ہوگئے، چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج بھی چلا گیا، وہ کیوں چلا گیا کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا۔

بلاول کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ حکومت نوازشریف کی بننے جارہی ہے،احسن اقبال

نوا ز شریف نے کہا وہ جج میری کیسوں پر مانیٹرنگ جج بن کے بیٹھا ہوا تھا ، اب وہ استعفیٰ دے چکا ہے اور نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کی چھٹی نہ کروائی جاتی تو کوئی بے روز گار نہ ہوتا ، اب اس ملک کو اپنے پیروں پر کھڑ اکریں گے اور یہ دنیا کی خوشحال ترین قوم بنے گی۔