اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر دکھ ہے،جہانگیرترین

ملتان، عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور آئی پی پی کے قائد جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر دکھ ہے۔

عمران خان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے تھا جس میں سزا ہو، اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جوکام کیا تھا اس میں سزا لازمی تھی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، خاص طور پر ایسے غیر قانونی کام جس سے ملک کا نقصان ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کے لباس الاٹ کر دیئے گئے

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذولقرنین نے سائفر کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔