اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی سائفر کیس میں سزا پر رد عمل میں کہا کہ اس شخص نے جیسے ہی اقتدار جاتا دیکھا پاکستان پر حملہ کیا اور نتیجہ آج عدالت میں آیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ افسوسناک کردار رہا ہے۔

ہارون آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، 1 بار نہیں، مجھے تین تین بار وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں جیلوں میں بھیجا گیا اور تماشہ بنادیا گیا، ایسے نقصان ہوئے کوئی تلافی نہیں ہوئی، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، کلثوم فوت ہوتی ہے جیل میں اطلاع ملتی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں غم دکھ سہہ گیا ، ظلم سہنے کے باوجود قومی راز فاش نہیں کیا، پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، ایسے گھناؤنی سازش کی کہ قومی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا، لیکن اس شخص نے جب اقتدار جاتا دیکھا تو قومی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے سائفر کیس میں سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری چیلنج کردی

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمو قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔