تمام مقاصد حاصل کیے بغیر یہ جنگ ختم نہیں کریں گے،اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرے گا۔

تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرے گا، تمام مقاصد حاصل کیے بغیر یہ جنگ ختم نہیں کریں گے۔

کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران نے امریکا کو خبر دار کردیا

اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے اپنی فوج نہیں نکالے گا، حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ سے دوبارہ خطرہ نہ ہونا ہمارے مقاصد ہیں، دوسری جانب اسلامی جہاد کا کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فورسز کی واپسی تک کسی مجوزہ ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔