اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حلقہ انتخاب ، NA, 62 ، اور عابد رضا کوٹلہ

پاکستان کی سب سے بڑی قومی جماعت تحریک انصاف سے خوفزدہ نگران حکو مت کی منظور نظر سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ انتخابات کے بعد قومی سیاسی صورت حال 1977 , کے عام انتخاب کے بعد کی صورت حال سے مختلف نہیں ہو گی ۔

کھاریاں سب ڈویژن کے حلقہ انتخاب ، NA, 62، میں انتخابی دنگل قابل ذکر ہے۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے مد مقابل مسلم لیگ ق کے چوہدری موسیٰ الٰہی کی نظر آنے والی پوزیشن آٹے میں نمک کے برابر ہے اس لئے کہ مسلم لیگ ق ، احسان فراموشی میں اپنا مضبوط سیاسی دھڑا مرالہ خاندان کو کھو چکا ہے حلقہ انتخاب میں مرالہ خاندان کا ووٹ بنک اب چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا ہے۔

مذہب کے لبادے میں بشری بی بی نے ملک کے وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے، عون چوہدری

، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار چوہدری محمد الیاس، عابد رضا کے مقابلے میں مضبوط امیدوار ہیں لیکن کھاریاں شہر اور گرد و نواح کے دیہات کے ووٹر تحریک انصاف سے کچھ ناراض لگنے لگے ہیں اس لئے کہ کھاریاں شہر سے ، چوہدری ناصر احمد چھپر اور اسفند علی یار بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے نظر انداز کر کے ٹکٹ سرائے عالمگیر کے سابق ایم پی اے کے پریس کانفرنس کے باوجود ان کے اس عزیز کو دیدیا گیا جس کی صورت انتخابی مہم میں بھی کھاریاں اور قرب جوار کے لوگوں نے نہیں دیکھی اس لئے عام تاثر ہے کہ عابد رضا کوٹلہ کی پوزیشن مضبوط ہے۔

اس لئے بھی کہ کھاریاں شہر میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری راشد محمود اور چوہدری ارشد محمود راشہ کے ساتھ تنظیمی عہدیدار انتہائی متحرک ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کیجانب سے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد

کھاریاں شہر کے کباڑی بازار اور جی ٹی روڈ کے دو جلسوں میں کھاریاں کے شہریوں کی بڑی تعداد نہ صرف شریک تھی بلکہ بہت پر جوش تھی، ڈوگہ کالونی میں چوہدری راشد محمود اور چوہدری ارشد محمود راشہ نے خو اتین کے اکٹھ کا اہتمام کیا، جس میں ڈوگہ کالونی کی خواتین بہت بڑی تعداد میں شریک تھیں

 

گل بخشالوی

چیف ایڈیٹر کھاریاں گزٹ