اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کی کاروائی، ملزمان کے قبضہ سے 03 کلو 500 گرام چرس برآمد

گوجرانوالہ (02 فروری 2024؁ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او علی پور چٹھہ انسپکٹر محمد نعیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتگان دو کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین کلو پانچ سو گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میں کاشف اور دانش شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علی پور چٹھہ اور وزیرآباد کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرتے تھے۔

کراچی میں بم کی اطلاع کی حقیقت سامنے آگئی

ملزمان نے مزید بتایا کہ وہ پولیس سے چھپ کر مختلف لوگوں کو چرس سپلائی کرتے اور بیچتے رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔