اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمر دراز ڈکیت گینگ کے 02 ارکان گرفتار, ملزمان کے قبضہ سے 02 لاکھ روپے نقدی برآمد

گوجرانوالہ (02 فروری 2024؁ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر انصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر دراز ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میں عمر دراز اور حذیفہ شامل ہیں۔

تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کی کاروائی، ملزمان کے قبضہ سے 03 کلو 500 گرام چرس برآمد

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں راہ گیروں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی سامان اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔