اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

یورپی یونین کا یوکرین کو اربوں ڈالر امداد دینے پر اتفاق

پیرس، یورپی یونین نے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو اربوں ڈالر امداد دینے پر اتفاق کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے 54 ارب ڈالر کی امداد پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے امداد کے اعلان پر رد عمل میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ایسا فیصلہ کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

latest urdu news

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی امداد روس کیلئے واضح پیغام ہے، یہ امداد امریکا کیلئے پیغام ہے جہاں اربوں ڈالر کا امدادی پیکج کانگریس میں پھنسا ہوا ہے۔