اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ شادمان ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے گواہان طلب کرلیا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم بھی دے دیا، واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔