اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

برگر کا اسٹال لگانے والا قومی اسمبلی کے الیکشن میں کھڑا ہو گیا

برگر کا اسٹال لگانے والا حافظ عبد القدیر جے یوآئی (ف) کے ٹکٹ پر چکوال سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہا ہے۔

حافظ عبد القدیر چکوال کے حلقہ این اے 48 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، وہ دن کو انتخابی مہم چلاتے ہیں اور رات کو برگر کا اسٹال لگالیتے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کا امیدوار دن بھر کارنر میٹنگز اور ووٹرز کیساتھ ملاقاتیں کرکے انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں، شام کے وقت وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے چکوال کے مشہور بھون چوک میں برگر کا اسٹال لگا لیتے ہیں، وہ کئی سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔

6 مرتبہ حلقے سے الیکشن جیتنے والے شاہد خاقان عباسی کا مری جلسے کا بائیکاٹ

حافظ عبد القدیر کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست سے تنگ آکر انتخابی میدان میں اترنے کافیصلہ کیا، وہ منتخب ہو کر عام آدمی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔