اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اڈیالہ جیل: عمران خان کو بطور مشقتی بیرک کی صفائی کا کام دیدیا گیا

قید بامشقت کے قیدی عمران خان کو نواز شریف والی سزا مل گئی ہے۔

راولپنڈی، سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور عدت نکاح کیس میں سزا یافتہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی وہی سزا مل گئی، جو سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملی تھی، انہیں بطور مشقتی اپنی بیرک کی خود صفائی کرنا ہوگی۔

عمران خان کو اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی خود کرنے کا کہا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی حکام کی جانب سے انہیں تزئین و آرائش کا بھی کہا گیا ہے۔

جے یوآئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔