اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رزلٹ آنے کے بعد ہر جانب شیر کی دھاڑ سنائی دے گی، عطا تارڑ

لاہور، این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج رزلٹ آنے کے بعد ہر جانب شیر کی دھاڑ سنائی دے گی۔

لیگی امیدوار عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں جارہے ہیں شیر کی دھاڑ نظر آرہی ہے، پیپلزپارٹی کے کیمپ خالی ہیں، یہ قانونی جرم ہے آپ ووٹ بیچ کر آجائیں، نوازشریف پر قوم کا اعتماد ہے، اس قوم کی بہتری کیلئے نواز شریف نے کام کیا، پیپلزپارٹی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ چھوڑ کر گئی، 2013سے 28ء تک ایک سنہرا دور تھا۔

بلاول بھٹو کا فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوا، عمران خان کو فی الحال اڈیالہ جیل میں ہی دیکھ رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے بھی کیمپ لگے ہوئے ہیں ، یہ کہہ رہے تھے ہمیں مہم نہیں چلانے دی جارہی ، پی ٹی آئی کیجانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ، خوف کاکوئی علاج نہیں کیا جاسکا۔