اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر

لاہور، چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں۔

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

رزلٹ آنے کے بعد ہر جانب شیر کی دھاڑ سنائی دے گی، عطا تارڑ

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا ، ریٹرننگ افسران 9 فروری 2 بجے نتائج دیں گے۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔