اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انتخابات کیلئے تعینات ایلیٹ فورس پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید اور 4 زخمی

ڈی آئی خان ، انتخابات کیلئے سکیورٹی پر تعینات ایلیٹ فورس کی موبائل وین پر بم حملے میں 5 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کیجانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، تھانہ کلاچی کی حدود میں ایلیٹ فورس کی موبائل وین پر بم حملے میں سب انسپکٹر سمیت 5 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

رزلٹ آنے کے بعد ہر جانب شیر کی دھاڑ سنائی دے گی، عطا تارڑ

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے ، حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی پر تعینات تھی ، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہلکار سوار تھے ، نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی ہے ۔