اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نوا زشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکلانے کے سفر کا آغاز کرے گی۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے ، قوم آج فیصلہ کرے گی، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہوگا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا ، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں۔

انتخابات کیلئے تعینات ایلیٹ فورس پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید اور 4 زخمی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا ہے ، کچھ دیر میں رزلٹ آئے گا اور پوری قوم کا کامیابی کاجشن منائے گی۔