اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عام انتخابات میں بڑے برج گر گئے

الیکشن 2024 میں خواجہ سعد رفیق، فضل الرحمان، پرویز خٹک، جہانگیر ترین اور سراج الحق سمیت بڑے سیاستدانوں کو شکست ہوئی۔

(ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق حلقہ این اے 122 سے ہار گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی لودھراں اور ملتان سے دونوں نشستیں ہار گئے۔

گجرات میں پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

تاحال پر امید ہیں کہ انتخابی نتائج درست بتائے جائیں گے، صنم جنگ

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق لوئر دیر سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے ہار گئے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی کو مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی: این اے-242 سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال کامیاب

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی سوات کے حلقے سے ہار گئے۔

ملتان میں سابق وزیرخارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی بھی نشست نہ جیت سکیں۔

ن لیگ کے حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو حلقہ این اے 118 میں شکست دی۔