اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فردوس عاشق اعوان کا پولیس اہلکار کو تھپڑ، مقدمہ درج

سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عام انتخابات میں بڑے برج گر گئے

مقدمے میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، زود و کوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے واقعہ کی اطلاع نہ دے سکا۔

فردوس عاشق اعوان نے دوران ڈیوٹی زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت دھمکیاں دیں۔