اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔

خبروں کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محسن داوڑ کو پاؤں میں گولی لگی۔ احتجاجی مظاہرہ میران شاہ میں انتخابی نتائج کی تاخیر پر کیا جا رہا تھا۔ محسن داوڑ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کے ساتھ دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی، لندن منصوبہ ناکام : عمران خان

محسن ڈاور کے حامی شر پسندوں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

محسن داوڑ کے ساتھیوں نے احتجاج کے دوران آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی۔

پرتشدد احتجاج اور آرمی کیمپ پر فائرنگ کا مقصد حالات اور امن عامہ کی صورتحال کو خراب کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔