اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومت کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو گا، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جو اکثریت ظاہر کرے گا وہ حکومت بنائے گا۔ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی حکومت کس کو دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے۔ ملک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی

نگراں وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا موثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوصوبوں میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنےکا تناسب بہت اچھا رہا۔ غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔