اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لڑکے سے فون پر بات کرنے کا شبہ، لڑکی کو دریا میں پھینک دیا گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں لڑکے سے فون پر بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ کو باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے کے شک میں گلہ دبا کر دریائے جمنا میں پھینک دیا۔

خبروں کے مطابق لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے لڑکی کو بچاتے ہوئے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

حکومت کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو گا، نگراں وزیراعظم

پولیس نے بتایا کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔

بچی نے کہا کہ اس کے باپ نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس نے باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔