اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر نزدیک آنے لگے

وفاق میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر نزدیک آنے لگے۔

حکومت سازی کے سلسلے میں چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بیٹھک لگائیں گے، دوسری جانب اہم فیصلوں کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس دوران پاور شیئرنگ فارمولے میں اعتماد لیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے 4 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے ہیں ، گزشتہ روز ملاقات میں پی پی اور (ن) لیگ کے قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ہے ، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اتوار کی صبح رائے ونڈ میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی تاہم ملاقات میں مل کر حکومت بنانے پر فی الحال فیصلہ نہیں ہوسکاتھا۔