اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے انتخاب کا معاملہ، پی ٹی آئی 4 گروپس میں تقسیم

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 4 گروپس میں تقسیم ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے 4 امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور، اکبر ایوب اور مشتاق احمد غنی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں جبکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کیلئے سرگرم ہیں۔

پی ٹی آئی کیجانب سے ہم خیال ایم پی ایز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کیلئے رابطوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا۔

حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر نزدیک آنے لگے

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاسوں میں نئے وزیراعلیٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کیلئے مشاورت ہوئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر غور جاری ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے انتخابات کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔