اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیر پگارا نے احتجاجاََ سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان کردیا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے احتجاجاََ سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں جی ڈی اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا یہ کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ زرداری سے الائنس کر لوں، نشستیں مل جائیں گی، میں نے کہا کہ اگر سندھ پیپلزپارٹی کو دینا ہے تو یہ 2 سیٹیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں۔

پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

پیر پگارا کا کہنا ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ آر اوز کا نہیں کسی اور کا کام ہے، ہم یہ دو سیٹیں بھی واپس کر دیں گے، ہم کوئی خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے، مجھے کسی دوست نے کہا کہ جی ڈے اے ختم کر دو، میں نے کہا کہ میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوجاتے تب تک ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔