اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پارٹی کو واضح مینڈیٹ نہ ملنے پر افسوس ہے، ن لیگی رہنما

لاہور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن افسوس اسی بات کا ہے کہ ہمیں توقعات کے مطابق مینڈیٹ نہیں ملا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مصدق ملک نے کہا بدقسمتی سے ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش تھی کہ ہمیں زیادہ مینڈیٹ ملتا لیکن پوری نہیں ہوئی، ہمارے سروے کے مطابق ہمیں 90 سے 100 کے قریب نشستیں ملنی تھیں۔

پوسٹل ووٹ کھلنے پر این اے 251 کا نتیجہ تبدیل

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اپنی شکست کا اعتراف کرنا چاہیے۔