اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈائریکٹر محمد حفیظ کی قومی کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا ہوگئیں

قومی کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کردار ختم ہوگیا۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد محمد حفیظ کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئیں، ذکا اشرف کی چیئرمین شپ میں محمد حفیظ نے جس انداز سے کام کیا، انکا طریقہ چند آفیشلز کو پسند نہ آیا، اور انہیں محمد حفیظ کے طریقہ کار سے گہری تشویش ہوئی۔

 مسلح افراد کی ریلی میں گھس کر فائرنگ، 1شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی

بطور ڈائریکٹر محمد حفیظ کو جھٹکا اس وقت لگا جب نئے تعینات ہونیوالے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی انکی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ان سے ملاقات پر رضامند نہ ہو سکے، کیونکہ چیف ایکزیکٹو سلمان نصیر سے انہیں واضع پیغام موصول ہوا کہ محسن نقوی بحیثیت چیئرمین پی سی بی انہیں مزید وقت دینے کے خواہش مند نہیں، وہ غیر ملکی کوچنگ و اسٹاف کو زیادہ اہمیت دیں گے۔