اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

اسلام آباد، استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس میں تحریری معافی مانگ لی۔

کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت فردوس عاشق اعوان نے تحریری جواب جمع کروا دیا جبکہ متاثرہ پولیس اہلکار کیجانب سے بھی تحریری جواب جمع کروایا گیا۔

ڈائریکٹر محمد حفیظ کی قومی کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا ہوگئیں

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے استفسار کیا کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے والی؟ ہم آپ سے تھپڑ مارنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔

استفسار میں فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کا کام تحفظ دینا ہوتا ہے، ہجوم میں مجھے ہراساں کیا جارہا تھا جبکہ پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ انتخابات کے روز فردوس عاشق اعوان نے پولیس کو تھپڑ مارا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس معاملے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔