اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سی آئی اے پولیس کی کاروائی، رضوی منیر ڈکیت گینگ کے 03 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (16 فروری 2024؁ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر انصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضوی منیر ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے دو لاکھ چون ہزار روپے نقدی اور دو عدد ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں رضوی منیر، عبدالکبیر اور سمیر شامل ہیں۔

پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،اسلام آباد پولیس

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں راہ گیروں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی سامان اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ ملزمان تھانہ ماڈل ٹاؤن اور اروپ کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔