اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔

پنجاب میں شیر خون چوس رہا ہے، تو سندھ میں کون چوس رہا ہے، فہمیدہ مرزا

8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی میں 51 میں سے 11، 11 نشستیں پیپلز پارٹی اور جے یوآئی نے جیتیں جبکہ 10 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی، 6 نشستیں آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ 4 بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی اور 3 نیشنل پارٹی نے جیتیں۔