اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مرکزی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد، استعفیٰ مسترد کر دیا

جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

نئی پارلیمنٹ مضبوط ترین پارلیمنٹ ہوگی، خورشید شاہ کا دعویٰ

قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے، انتخابات میں ناکامی دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں شکست کے بعد جماعت اسلامی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔