اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیاسی انتقام نہیں چاہتے، سب کو معاف کیا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ان کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے ہمیں معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کو انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد، استعفیٰ مسترد کر دیا

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیٹیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن میں ہی بیٹھ سکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔