اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عام انتخابات سے قبل مودی سرکار سیاسی مخالفین کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار

نئی دہلی، بھارت میں عام انتخابات سے قبل مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔

مودی سرکاری نے کانگریس رہنماؤں کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سرکاری مشینری کو سیاسی مخالفین کو زیر کرنے کیلئے بروئے کار لا رہی ہے۔

اس حوالے سے کانگریس کے اہم رہنما اجے ماکن نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف کارروائی کا مقصد انہیں الیکشن سے قبل کمزور کرنا ہے، پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی

کانگریس ترجمان کا یہ کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار ایک پارٹی سسٹم بنانا چاہتے ہیں، مودی کے اس فیصلے کیخلاف ہم عدالت میں جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔

مودی سرکار کی جانب سے ابھی تک ان الزامات پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔