اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن کو بلوچستان سے ایک اور وکٹ مل گئی

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان سے ایک اور وکٹ مل گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی بی 12 کچھی بولان سے آزاد رکن میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے ن لیگ پر اعتماد کرکے پارٹی میں شامل ہونے پر میر عاصم کرد گیلو کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت میں پیپلزپارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے، پیپلزپارٹی

میر عاصم کردگیلو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ہمیشہ ترقی دی، بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت اور ترقی میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان، نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہے، گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے۔