اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ناصر جاوید جج احتساب عدالت اسلام آباد تعینات

اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا جج احتساب عدالت اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جج ناصر جاوید رانا کو 23 جنوری 2027 تک احتساب عدالت نمبر ایک میں جج تعینات کیا گیا ہے۔

نواز شریف اسلام آباد روانہ، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جاچکے ہیں، یاد رہے کہ جج ناصر جاوید نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔