اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عوام کی امانت میں خیانت ہوئی ،عدالتیں مینڈیٹ کی حفاظت کریں، یاسمین راشد

لاہور، پی ٹی آئی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کی امانت میں خیانت ہوئی، عدالتیں مینڈیٹ کی حفاظت کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر بننے جارہی ہیں؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کی پابند ہوں مجھے جو پارٹی ہدایت کرے گی میں وہی کروں گی۔

حلقہ این اے 47: ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

الیکشن کمیشن سے ہمیں کوئی امید نہیں، عوام نے خوف کے باوجود ووٹ ڈالا لیکن عوام کی امانت میں خیانت ہوئی، پاکستان کی مائیں، بیٹیاں و بہنیں 9 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، میری ججز سے درخواست ہے کہ اللہ نے آپکو عہدہ دیا ہوا ہے، آپ انصاف کریں۔