190 ملین پاؤنڈکیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

راولپنڈی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی ہے۔

جج احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا جسکی وجہ سے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس 21 فروری کو طلب

گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گذشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی