ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس 21 فروری کو طلب

لاہور، پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی اجلاس کل 21 فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں مریم نواز کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت پارٹی کی طرف سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔

نواز شریف کی آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع

اجلاس میں حکومت سازی، اسپیکر او ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت ہوگی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے تمام نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔