اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اوجلہ کلاں کے شہداء کی 32 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایات پر گوجرانوالہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آج اوجلہ کلاں کے شہداء کی بتیسویں برسی پر شہیدوں کو سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اوجلہ کلاں کے شہداء جنہوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے 19 فروری 1992 کو اپنے فرض کی خاطر جانیں قربان کرنے سے گریز نہ کیا، اس اہم دن پر ہم ان بہادرپولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ: امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

شہید ہونے والے پولیس افسران میں سب انسپکٹر فاروق خان، سب انسپکٹر سیف اللہ بٹ، ہیڈ کانسٹیبل خدا داد، کانسٹیبل محمد اعظم، کانسٹیبل محمد افضل، کانسٹیبل افتخار احمد اور کانسٹیبل محمد ارشد شامل تھے۔

اسی موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہم اپنے شہداء کے پیچھے چھوڑے گئے خاندانوں اور پیاروں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے جو درد برداشت کیا اور برداشت کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے ہیروز کی وردی میں دی گئی قربانیوں کی واضح یاد دہانی ہے۔

دھاندلی زدہ انتخابات: سینیٹر طاہر بزنجو کا چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ

سی پی او نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ان لوگوں کو یاد رکھنا اور عزت کرنا ہے جنہوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان ہیروز کی طرف سے دی گئی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔